اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تھائي لینڈ کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ینگلک شیناواترا کو، اختیارات سے غلط فائدہ اٹھانے کے جرم میں وزارت عظمی کے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ تھائي لینڈ کی وزیر اعظم نے اختیارات سےغلط فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کئے ہیں اور کہا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور نہ ہی اپنے فائدے میں اختیارات سے غلط فائدہ اٹھایا ہے۔ تھائي لینڈ میں کئي ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے ہورہے ہیں مظاہرین وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کر تے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲